اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہمیں یمن کے بےگناہ اور نہتے عوام کے قتل عام اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کے تباہ کئے جانے پر گہری تشویش ہے اور ہم اس سلسلے میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ فیصل مقداد نے بھی اس ملاقات میں یمن بحران کے خاتمے کے لئے ایران کی چار نکاتی امن تجویز کی حمایت کرتے ہوئے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ سے یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کے لئے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر، یمن کے خلاف وسیع حملوں کا آغاز کر رکھا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی عوام شہید اورزخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی بھی ہے۔ جواد ظریف اور فیصل مقداد نے اس ملاقات میں شام میں جاری بدامنی اور اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان لوزان میں ہونے والے سمجھوتے کے بارے میں مذاکرات کئے ۔
.......
/169